اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی سیکرٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد گورنر اور وزیراعلٰی گلگت بلتستان کے ہنزہ دورے پر، چیف الیکشن کمشنر کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ مسلم لیگ نون کی قیادت الیکشن کے بہانے سے ہی سہی، غریب عوام کو بارشوں اور سیلابوں کا ریلیف پہنچا دے گی، کیوںکہ انہوں نے اس الیکشن کمپین کے لئے ہی ریلیف کا سامان سٹور کر کے رکھا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف کا سامان دیکر خریدا نہیں جا سکتا ہے، اور اس ریلیف کے سامان سے نون لیگ کو کبھی ووٹ نہیں ملنے والا ہے کیوں کہ ہنزہ کے عوام 99 فیصد تعلیم یافتہ اور باشعور ہیں اور وہ جانتے ووٹ کا اصل حق دار کون ہے۔ انہوں نے برجیس طاہر اور آصف کرمانی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمشال، چپورسن، مسگر، سرگاہ اور تمام دورافتادہ علاقوں کا دورہ کر کے امدادی سامان پہنچائیں اور ریلیف کا سامان الیکشن کمپین کے لئے استعمال نہ ہونے دیا جائے۔
.......
/169